افغان فوج کی فضائی کارروائی میں 11 طالبان ہلاک

افغان فوج کی صوبہ فریاب میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 11 طالبان ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں افغان فوج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 11 طالبان ہلاک ہوگئے، افغان فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فضائی کارروائی ضلع قرمہ قل میں کی گئی جہاں طالبان کا کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

افغان فوج کی جانب سے طالبان پر حملے سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں جب کہ طالبان کی جانب سے ابھی تک افغان فوج کی فضائی کارروائی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو