افغان صدر کا عید پر 500 طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان

افغانستان میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، صدر اشرف غنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 500 طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 500 طالبان قیدی آئندہ چار روز میں رہا کئے جائیں گے، طالبان جتنا جلد ممکن ہو، امن مذاکرات شروع کریں۔

انہوں نے عوام سےکہا کہ عید کے موقع پر صحت سے متعلق ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔

دوسری جانب قطر میں طالبان دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان نے امریکا طالبان ڈیل کی ایک ہزار افغان سرکاری قیدیوں کی رہائی کی شق پر عمل درآمد مکمل کر دیا ہے۔

سہیل شاہین کے مطابق طالبان بھی 1 ہزار 5 افغان سرکاری قیدی رہا کر چکے ہیں، جبکہ افغان حکومت نے اب تک 4 ہزار 400 طالبان قیدی رہا کئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو