افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم قرار

امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

حکومت کے 100 دن پورے ہونے کے موقع پہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک رہنماؤں سے گفتگو کی۔

اس موقع پر صدر جو بائیڈن کا پاکستانی امریکن طاہر جاوید سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہو گا۔

ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر تمام اقوام کو اکھٹا کرکے اہم پیش رفت کی، 100 روز میں بہت سے وعدے پورے کیے، آئندہ بھی وعدے پورے کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو