افغانستان سے فوج کے انخلا کے وقت اضافی جنگی طیارے تعینات

امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی اور غیر ملکی فوج کے انخلا کے دوران اضافی جنگی طیارے تعینات کیے جائیں گے۔

لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے تمام سویلین کنٹریکٹرز کو بلایا جا رہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا کے 2500 فوجیوں اور 16 ہزار سویلین کنٹریکٹرز کی واپسی کا حکم دیا تھا۔

چیئرمین پینٹا گون جوائنٹ چیفس مارک ملی نے کہا کہ افغانستان میں 6 بی 52 بمبار اور 12 ایف 18 طیاروں کو ہنگامی مدد کا حکم دیا گیا ہے۔

جبکہ افغانستان میں یکم مئی سے امریکی اور اتحادی فوجیوں پر اب تک کوئی حملہ نہیں ہوا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو