افغانستان، طالبان کے مزید 317 قیدی رہا

افغان حکومت نے 2 دنوں میں طالبان کے مزید 317 قیدی رہا کردیئے، رہائی پانے والے طالبان قیدیوں کی تعداد 4914 ہوگئی۔

نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق افغان حکومت نے گزشتہ 2 روا میں طالبان کے مزید 317 قیدی رہا کردیئے اس طرح افغان حکومت سے رہائی پانے والے طالبان قیدیوں کی تعداد4914 ہوگئی۔

نیشنل سیکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ کل 5100 طالبان قیدی رہا کئے جائیں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق عید کے پہلے دن صدر اشرف غنی نے 500 طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا، رہا کئے گئے قیدی طالبان کی دی گئی فہرست میں شامل نہیں۔

طالبان کی فہرست میں شامل قیدیوں پر سنگین نوعیت کے جرائم کے الزامات عائد ہیں، مخصوص قیدیوں کی رہائی نہ ہونے پر طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو