اسکارف کیخلاف نافذ قانون کے خاتمے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی

کینیڈا کے صوبے کیوبیک کی عدالت میں اسکارف کے خلاف نافذ قانون کے خاتمے کے لیے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی.

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ قانون امتیازی سلوک پر مبنی ہے۔

کینیڈا میں سماجی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اسکارف پہننے پر عائد پابندی کے خلاف دائر درخواست پر مقدمے کی سماعت آج سے شروع ہورہی ہے۔

بل 21 کےخلاف درخواست نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلم، کینیڈا سول لبرٹیز ایسوسی ایشن اور ایک مسلمان خاتون اچک نورل ہاک نے دائر کی تھی۔

جون 2019ء میں منظور ہونے والے بل 21 کے تحت تعلیم، وکلاء، پولیس افسران اور دیگر عوامی شعبوں میں ملازمت کے دوران مذہبی علامتیں پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بل 21 کے تحت مسلمان خواتین پر حجاب لینے پر پابندی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو