اسمگلنگ پر 14 سال تک کی قید، صدارتی آرڈیننس نافذ

اسلام آباد: حکومت نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس جاری کر دیا. جبکہ صدر مملکت عارف علوی کے دستخط کے بعد آرڈیننس فوری نافذ العمل ہوگیا۔

اسمگلنگ کرنے والے کو 14سال تک قید کی سزا ہوسکے گی۔ ان ڈکلیئرڈ روٹس سے غیرملکی کرنسی، گندم، آٹا، چینی اور دیگر اشیا کی ترسیل اسمگلنگ قرار دی گئی ہے۔

آرڈیننس کے مطابق 30لاکھ سے 50 لاکھ تک مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 2 سے 3 سال، 50 سے 75 لاکھ مالیت کی اشیا کی سمگلنگ پر 5 سال کی سزا ہوگی۔ ایک کروڑ تک کی اشیاء کی سمگلنگ پر 10سال، ایک کروڑ سے زائد مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 14سال قید کی سزا ہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق 10 ہزار ڈالر یا اس کے برابر غیرملکی کرنسی پر 2 سال قیدکی سزا ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو