اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلائی جا رہی ہے، رجب طیب اردگان

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پہلے عالمی میڈیا و اسلام و فوبیا سمپوزیم سے خطاب کے دوران ترک صدر نے کہا کہ نائن الیون کے بعد سے امریکا کی شروع کردہ مسلمانوں کے خلاف حکمت عملی نے دنیا کے کئی معاشروں میں پہلے سے ہی موجود اسلام دشمنی کے وائرس کو مزید شہہ دی ہے۔ دوسری جنگِ عظیم کے دوران یہودی نسل کشی پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرنے والے اب مسلمانوں کو ہدف بنائے ہوئے ہیں۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جا رہی ہے۔ حقیقت سے منہ پھیرنے والوں نے اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اپنے مستقبل سے دشمنی مول لے رکھی ہے۔ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی کو اسلام فوبیا کا نام دے کر اس میں نرمی لانے کی کوشش کی ہے تو ہم اس عمل کے اسلام دشمنی ہونے سے بخوبی آگاہ ہیں۔ دنیا بھر کے ساڑھے سات ارب انسانوں کا دین، اسلام نہیں بلکہ اسلام دشمنی ایک عالمی خطرہ ہونے سے آگاہی کرائی جانی چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو