اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 5صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مواد سے متعلقہ معاملات عدالتوں میں لانا، عوامی مفاد میں نہیں، اس طرح کی درخواستوں کے لیے متبادل فورم موجود ہیں۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست گزار مطمئن نہیں کر سکا کہ نواز شریف کی تقریر سے اس کے کون سے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں نواز شریف سیاسی طور پر متحرک ہوگئے ہیں اور لندن سے متعدد بار پارٹی اجلاسوں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرچکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو