اسلام آباد میں گندگی، برطانوی ہائی کمشنر نے کچرے کے 2 تھیلے بھر لئے

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچئن ٹرنر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واک پر نکلے تو جگہ جگہ کچرے سے پریشان ہو کر دو تھیلے بھر لئے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے دامن کوہ میں واک کے دوران کافی کچرا چن لیا جس سے دو تھیلے بھرگئے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کو ٹوئٹر پر اس جانب توجہ دلائی کہ انہوں نے چہل قدمی کے دوران ایک بار پھر 2 تھیلے بھر کر کچرا اکھٹا کرلیا۔

انہوں نے مزید لکھا صفائی نصف ایمان ہے۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے شرمندگی کا اظہار کرنے کے بجائے ان کے اس عمل کو سراہا تاہم کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم بھی اس بحث میں شامل ہوگئے اور کچرے کی صورتحال پر شرمندگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کچرا اٹھانے پر برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ انتہائی شرمندگی کا مقام ہے، آخر ہم کس طرف جارہے ہیں؟ ہر دوسرے ہفتے ایسا کرنے کیلئے آپ کا شکریہ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو