اسرائیل کیلئے جنگی جہاز بنانے والی فیکٹری کے سامنے میں مظاہرہ

اسرائیلی جارحیت کیخلاف بلیک برن میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

مانچسٹر، برطانیہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مظاہرہ جنگی جہاز تیار کرنے والی فیکٹری کے سامنے کیا گیا۔

اس موقع پر موجود مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس فیکٹری میں تیار ہونے والے پارٹس غزہ میں استعمال ہوئے۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ کمپنی اسرائیل کے لیے فائٹر جیٹ طیارے تیار کرتی ہے جو حال ہی میں غزہ میں استعمال ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ مظاہرہ لنکاشائر پیس فورم کی جانب سے کیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین فیکٹری کی دیوار پر چڑھ کر نعرے لگاتے رہے، جبکہ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو جنگی آلات مہیا نہ کرے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو