استنبول کے تاریخی “تقسیم اسکوائر” میں نئی مسجد کا افتتاح

ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں تاریخی تقسیم اسکوائر پر ایک نئی عالی شان مسجد کا افتتاح کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد کی تعمیر کا آغاز فروری 2017ء میں ہوا تھا، جسے طیب اردوان اور ان کی پارٹی نے شروع کیا تھا، مگر یہ منصوبہ کئی دہائیوں تک عدالتی جنگ اور عوامی بحث و مباحثے کا محور رہا۔

مسجد تقسیم اور اس کا 30 فٹ بلند گنبد علامتی طور ترک جمہوریہ کی اس یادگار کے اوپر موجود ہے جس کی بنیاد مصطفیٰ کمال اتاترک نے رکھی تھی۔

یہ ان تعمیراتی منصوبوں میں سے ایک ہے جن کے ذریعے طیب اردوان نے ترکی پر اپنا نشان چھوڑا ہے، ان میں استنبول کے ایشیائی سائیڈ پر واقع پہاڑی پر عالیشان مسجد بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال ترک صدر آیا صوفیہ کو بھی مسجد میں تبدیل کردیا تھا جو گذشتہ کئی سو سال سے مسجد اور میوزیم میں تبدیل ہونے سے قبل دنیا کا سب سے بڑا چرچ تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو