احساس ایمرجنسی کیش کے تحت اب تک 169 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم

احساس ایمرجنسی کیش کے تحت ملک بھر کے 1 کروڑ 40 لاکھ 5 ہزارسے زائد مستحقین میں اب تک 169 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک سندھ میں 43 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد میں 52 ارب 91 کروڑ روپے، پنجاب میں 62 لاکھ 15 ہزارسے زائد افراد میں 75 ارب 18 کروڑ روپے، خیبر پختونخوا میں 23 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد میں 28 ارب 30 کروڑ روپے، بلوچستان میں 6 لاکھ 78 ہزارسے زائد افراد میں 8 ارب 23 کروڑ روپے، گلگت بلتستان میں 1 لاکھ سے زائد افراد میں 1 ارب 22 کروڑ روپے، آزادکشمیر میں 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 68 کروڑ روپے جبکہ اسلام آباد میں 68 ہزار سے زائد افراد میں 82 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو