ابوظہبی کے شہزادے تلورکے شکار کیلئے تھر پارکر پہنچ گئے

تھرپارکر میں ابوظہبی کے شہزادے تلور کے شکار کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات میرپور خاص میر اعجاز ٹالپر کے مطابق تھرپارکر میں ابوظہبی کے شہزادے تلور کا شکار کریں گے، انہیں شکار کی اجازت وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی ہے۔

اعجاز ٹالپر کے مطابق شہزادے کے علاوہ کوئی شکار نہیں کرسکتا، شہزادے کو تلور پرندے کے شکار کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق شہزادے کے وفد میں ابوظبی کے 6 اور 3 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل گذشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تھرپارکر کا مختصر دورہ کیا، وہ مٹھی کے مائی بختاور ائیرپورٹ سے چھاچھرو کے گاؤں کھیمی جو پار پہنچے جہاں انہوں نے ابوظہبی کے شہزادے کے شکار کے لیے قائم کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو