آغا خان یونیورسٹی کا بڑا کارنامہ،’کورونا چیک‘ ایپ لانچ کر دی گئی۔۔۔ اب گھر بیٹھے کر لیں کورونا کی اسکریننگ

آغا خان یونیورسٹی نے گھر بیٹھے کورونا کی علامات کو جانچنے کے لیے ’کورونا چیک‘ ایپلی کیشن لانچ کر دی۔ اس ایپ میں آرٹیفیشل انٹلیجنس سے لیس انٹرا ایکٹو چیٹ بوٹ شامل ہے جو صارفین کو کورونا کی علامات سمجھنے اور متاثر ہونے کی صورت میں بروقت ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ فراہم کرے گی۔

یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی ایپ کا مقصد یہ ہے کہ شہری اسپتال کا دورہ کرنے سے پہلے خود سے ہی کورونا وائرس کی اسکریننگ کر لیں۔

صارفین کو اسکریننگ کے ساتھ اس ایپ سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی بھی فراہم ہوگی۔

اسکریننگ کے دوران یہ ایپ صارفین سے مختلف سوالات پوچھے گی جیسے ان کی سفری معلومات یا ان کے علاوہ کوئی گھر کا فرد وغیرہ تو مریض نہیں وغیرہ۔

کورونا چیک ایپ میں صارفین کو آسانی ہوگی کہ وہ اپنے سوالات کے جوابات اردو میں بھی سن سکتے ہیں، ان سے معلومات دریافت کرنے کے بعد ایپ مشورہ دے گی کہ انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے یا گھر بیٹھے احیتاط اپنانی چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو