آبائی علاقے جانے والوں کا ریلوے و بس اسٹیشنز پر رش، ایس او پیز نظر انداز

عید کے لیے آبائی علاقے جانے والوں کا ریلوے اسٹیشنوں پر رش، حیدرآباد میں مسافروں نے کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دئیے۔

کراچی میں سپرہائی وے کاٹھور سے بسوں اور وینز کی اندرون ملک روانگی جاری، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی کے بعد شہری نجی کاروں اور منی وینز سے سفرکرنےلگے۔

پنجاب بھر میں کورونا ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کے لیے رمضان بازار آج شام سے بند کردیے جائیں گے۔

وزیر خوارک پنجاب اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں قائم رمضان بازار آج شام سے بند کر دیےجائیں گے، 27 رمضان المبارک، رمضان بازاروں کا آخری دن ہوگا، صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو